MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بیٹی کی تصاویروائرل ہونے پرانوشکا اورویرات کا ردعمل

0 571

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(ویب ڈیسک ) بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد انوشکا شرما اورویرات کوہلی کا ردعمل سامنے آگیا۔بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اورکرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی بیٹی وامیکا کی تصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پرردعمل میں انوشکا شرما اورویرات کوہلی نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ ہماری بیٹی کی اسٹیڈیم میں کھینچی گئی تصا ویروائرل ہوگئیں۔یہ تصاویرہماری لا علمی میں لی گئیں۔

- Advertisement -

ہمیں پتا نہیں تھا کہ ہماری بیٹی کی تصاویرلی جارہی ہیں۔ سوشل میڈیا پربیٹی کی تصاویرکے معاملے پرہمارا موقف وہی ہے جوپہلے تھا۔ویرات کوہلی اورانوشکا شرما نے سوشل میڈیا صارفین سے ان کی بیٹی کی تصاویرشئیرنہ کرنے اورہٹانے کی درخواست بھی کی۔وائرل ہونے والی تصاویرمیں پہلی بارویرات اورانوشکا کی بیٹی کو واضح طورپردیکھا گیا۔

انوشکا شرما اور ویرات کے ہاں گزشتہ سال جنوری میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد سے وامیکا کی اب تک کوئی واضح تصویریا ویڈیو شئیرنہیں کی گئی تھی۔ بھارت کی اسٹارجوڑی عوامی مقامات پراپنی بیٹی کو کیمرے سے دوررکھتی ہے۔انوشکا اورویرات نے پاپارازی فوٹوگرافرز سے ان کی بیٹی کی تصویرنہ لینے کی اپیل بھی کی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.