MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی وائٹ ہاؤس میں صدر بائیڈن سے ملاقات

1 262

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی وائٹ ہاؤس میں صدر بائیڈن سے ملاقات امریکی صدرجو بائیڈن کا پاک امریکا تعلقات مضبوط بنیادوں پر آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار- تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی ہے۔

پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں امریکی صدرجو بائیڈن نے پاک امریکا تعلقات مضبوط بنیادوں پر آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

دوسری جانب مسعود خان نے کہا کہ پاکستان سکیورٹی، تجارت ،سرمایہ کاری اور ثقافت سمیت تمام میدانوں میں امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستانی سفیر کے علاوہ دیگر ممالک کے 46 سے زائدسفیر بھی وائٹ ہاؤس کے آفیشل فوٹو سیشن میں موجود تھے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے ہر سفیر کے ساتھ الگ الگ تصویر بنوائی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)امریکا میں پاکستان کی زیرملکیت اہم عمارت فروخت کرنیکی تیاری کرلی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.