اریکا حق کی طلحہ انجم سے شادی کی خواہش! ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر طوفان برپا
کراچی (مسائل نیوز)پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کی ایک حالیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے جس میں وہ کھل کر اس خواہش کا اظہار کرتی نظر آ رہی ہیں کہ وہ مشہور ریپر طلحہ انجم سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔
ایک ہفتہ قبل ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران انہوں نے مشہور ریپر طلحہ انجم سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔
- Advertisement -
یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں میں تبصروں، میمز اور دلچسپ کمنٹس کا طوفان برپا ہوگیا۔
کچھ لوگوں نے اس بیان کو ہلکے پھلکے اور مزاحیہ انداز میں لیا جبکہ کچھ صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ شاید یہ اریکا حق کی اصل دلچسپی ہو سکتی ہے۔
یہ وائرل لمحہ نہ صرف مداحوں کے لیے ایک دلچسپ موضوع بن گیا بلکہ اس نے پاکستان کے شوبز اور ڈیجیٹل دنیا میں مشہور شخصیات کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ پر بھی نئی بحث کو جنم دیا ہے۔