آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے پروگرام کے تحت آرٹسٹوں میں چیک تقسیم
لاہور(ویب ڈیسک)حکومت پنجاب کے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے پروگرام کے تحت طبی بنیادوں پر آرٹسٹوں میں چیک تقسیم کئے گئے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءذوالفقار علی زلفی نے آرٹسٹو ں میں چیک تقسیم کئے۔میڈیکل کی بنیادوں پر 75آرٹسٹو ں میں 50،50ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔
- Advertisement -
آرٹسٹوں نے دل کھول کر حکومت کے اس اقدام کی تعریف کی اور اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ حکومت کی جانب سے اسی طرح سے ہماری مستقبل میں بھی امداد کا سلسلہ جاری رہے گا مستحق اداکاروں کو اس امداد سے بھرپو ر فائدہ حاصل ہوگا۔