شوہر کے ساتھ نئے البم کی تیاریوں میں مصروف ہوں، میشا
لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع نے کہاکہ ان کے لئے میوزک کے دونوں پلیٹ فارم ”کوک سٹوڈیو“ اور”ویلو میوزک سٹیشن“ بہت اہم ہیں وہ ان میں سے کسی ایک کا چناو¿ نہیں کرسکتی ہیں۔میشا کا مزید کہنا تھا کہ انہیں پاپ میوزک سے بہت لگاو¿ہے اور وہ اپنے شوہر محمود کے ہمراہ نئی البم پر کام کررہی ہیں۔
- Advertisement -
میشا شفیع نے بھارتی نامور موسیقار اے آر رحمان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔ گلوکارہ نے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ ان کی خواہش ہے کہ وہ موسیقار اے آر رحمان کے ساتھ مل کر کام کریں اور وہ ان کے میوزک کی بہت بڑی فین ہیں۔