MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے سامنے پیش ہوئیں

0 126

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے سامنے پیش ہوئیں،انہیں گذشتہ ماہ ایل جی بی ٹی کیو کمیونٹی سے متعلق جاری کی گئی ویڈیوز کے معاملے پر طلب کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ماریہ بی نے اس سے قبل اپنے وکلاء کے ذریعے بیان جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی تھی تاہم اب ایجنسی نے باضابطہ طور پر اس معاملے میں انکوائری شروع کر دی ہے۔

یہ سمن خواجہ سراء ایکٹوسٹ نعیم بٹ المعروف سیما بٹ کی شکایت پر جاری کیا گیا تھاجنہوں نے الزام عائد کیا کہ 23 اگست کو خواجہ سراؤں سے متعلق ایک مبینہ پارٹی کی ویڈیوز جان بوجھ کر پھیلائی گئیں، جو ہراسانی اور بدنامی کے زمرے میں آتی ہیں۔

- Advertisement -

ابتدائی طور پر ماریہ بی نے طلب کیے جانے کی خبروں کو افواہیں قرار دیا تھا مگر بعد ازاں انہوں نے تصدیق کی کہ اگر سرکاری طور پر بلایا گیا تو وہ حکام کے ساتھ تعاون کریں گی اور بیان بھی ریکارڈ کروائیں گی۔

این سی سی آئی اے کی جانب سے انہیں 26 اگست کو طلب کیا گیا تھا لیکن قانونی ٹیم کی درخواست پر بیان ریکارڈ کرانے کی تاریخ میں توسیع دی گئی اور یہ کارروائی اس ہفتے مکمل ہوئی۔

این سی سی آئی اے حکام کے مطابق انکوائری جاری ہے اور آئندہ کے اقدامات تحقیقات کے دوران حاصل شواہد کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.