بنوں: شادی کی تقریب میں 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
بنوں(مسائل نیوز)بنوں میں شادی کی تقریب میں موسیقی کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ بنوں کے علاقے نار جعفر میں رات گئے شادی کی تقریب میں موسیقی جاری تھی اور ڈی جے میوزک پر خواجہ سرا رقص کر رہے تھے کہ اس دوران خواجہ سرا کو چھیڑنے پر دونوں گروپوں میں جھگڑا ہو گیا۔
- Advertisement -
اس دوران دونوں گروپ جو اسلحے سے لیس تھے، ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں حق اور 8 زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ جاں حق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن میں 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔