MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جیل بھرو تحریک، عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

0 194

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)جیل بھرو تحریک کے معاملے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے زیر صدارت جیل بھرو تحریک کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں فوکل پرسن جیل بھروتحریک اعجاز چودھری نے اب تک کی پیش رفت بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جیل بھرو تحریک کے پہلے مرحلے کے بارے میں ابتدائی لسٹیں تیار کر لی گئی ہیں۔فوکل پرسن کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ ساتھ عوام کی بڑی تعداد بھی جیل بھرو تحریک کا حصہ بننے کیلئے تیار ہے، کے پی کے اور سینٹرل پنجاب کے دوروں کے حوالے سے پارٹی چیئرمینوں کو آگاہ کیا، پارٹی چیئرمن کے اعلان کے بعد عوام جوق در جوق گرفتاریاں دیں گے۔اعجاز چودھری نے بتایا کہ اجلاس میں سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر اعجاز چودھری، یاسمین راشد سمیت دیگر شریک ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.