MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فلسطین میں امن کیلئے مسلم ممالک کی جانب سے ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیر مقدم

0 48

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے کی حمایت کردی ہے جس میں غزہ جنگ بندی، انسانی امداد کی ترسیل، جبری بے دخلی کی روک تھام اور خطے میں امن عمل کو آگے بڑھانے کا اعلان شامل ہے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق مسلم ممالک نے صدر ٹرمپ کی اس یقین دہانی کا خیر مقدم کیا ہے کہ مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دی جائے گی اور فلسطینی عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

- Advertisement -

اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ مسلم ممالک امریکا اور دیگر عالمی فریقین کے ساتھ مثبت بات چیت کے لیے تیار ہیں تاکہ معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکے۔

اس جامع منصوبے میں غزہ کی تعمیر نو، انسانی امداد کی فراہمی، مغویوں کی رہائی، اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا اور دو ریاستی حل کے تحت ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کرنے کا عزم شامل ہے۔

مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے کہا کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہیں اور خطے میں پائیدار امن، سلامتی اور استحکام کے لیے ضروری ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.