صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زور دار دھماکہ
کوئٹہ: (مسائل نیوز) کوئٹہ شہر کے زرغون روڈ پر زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد شدید فائرنگ کی گئی، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ میں زرغون روڈ کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے، جس کے بعد فائرنگ بھی کی گئی، دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔
پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کے مقام پر پہنچ گئیں، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ایف سی کی بھی نفری موقع پر موجود ہے۔
وزیرصحت بخت محمد کاکڑ نے شہر بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، تمام کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز، فارماسسٹس، سٹاف نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف ہسپتالوں میں طلب کر لیا گیا۔
حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت جانچنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دھماکے کے بعد سامنے آنے والی فوٹیجز میں طویل فاصلے سے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔
- Advertisement -