MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کی نا اہلی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

3 298

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) سابق وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے نا اہلی کے فیصلے کو چیلنج کر دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان نے درخواست دائر کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی جانب سے درخواست میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے،عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔
درخواست میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف آج ہی سماعت کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے متعدد اعتراضات عائد کر دئیے۔رجسٹرار آفس نے اعتراض اٹھایا کہ عمران خان نے بائیو میٹرک تصدیق نہیں کرائی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نا اہل قرار دیا جبکہ ان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دینے کے ساتھ عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دیا۔
عمران خان کی نا اہلی پر الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ بھی جاری کیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان نے دانستہ طور پر تحائف کی تفصیلات گوشواروں میں جمع نہیں کرائیں۔وکلا کے دلائل،دستیاب ریکارڈ اور ہماری فنڈنگز کے مطابق عمران خان نا اہل ہو چکے ہیں۔ عمران خان آئین کے آرٹیکل 63 ون پی اور الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 137،167 اور 173 کے تحت نا اہل ہیں۔
فیصلے کے مطابق عمران خان رکن اسمبلی نہیں رہے۔ تحریری فیصلے کے مطابق عمران خان کرپٹ اقدام کے مرتکب ہوئے۔عمران خان نے جھوٹی اسٹیٹمنٹ اور ڈکلیئریشن جمع کرائیں۔عمران خان نے توشہ خانے سے حاصل تحائف اثاثوں میں ڈکلیئر نہ کئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مکمل فیصلہ جاری نہیں کیا گیا،ابھی فیصلے کے کچھ حصے جاری کئے گئے ہیں۔ فیصلے پر ممبر پنجاب کے دستخط موجود نہیں۔ممبر پنجاب بابر حسن کی طبیعیت ناساز ہے۔ممبر پنجاب کے دستخط کے بعد مکمل فیصلہ جاری کیا جائے گا۔ جبکہ تحریک انصاف نے عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کیا اور الیکشن کمیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عمران خان کی نا اہلی […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیئر صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل کی تحقیقات […]

  3. […] آباد(مسائل نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ارشد شریف قتل پر اس مرحلے پر کمیشن بنانے کا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.