MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسلام آباد،آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی(ر) کی یوم تاسیس تقریب

0 241

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مقامی اخبارات کی ملک گیر رجسٹرڈ ایسوسی ایشن ” APRNS “کے قیام کے تین سال مکمل ہونے پر بانی صدر جی ایم جٹ نے کیک کاٹا

- Advertisement -

مقامی اخبارات کو درپیش مساٸل کے حل کیلٸے جدوجہد تیز کرنے کا عزم

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان بھر کے مقامی اخبارات کی ملک گیر رجسٹرڈ ایسوسی ایشن ” آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی® APRNS “کے قیام کے تین سال مکمل ہونے پر بانی صدر جی ایم جٹ کی صدارت میں اسلام آباد میں کیک کاٹنے کی مرکزی تقریب منعقد ہوٸی جس میں مقامی اخبارات کے ذمہ داران سینٸر صحافیوں نے شرکت کی آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی® APRNS کی کور کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق محرم الحرام کے احترام میں یوم تاسیس کی تقریبات کو کیک کاٹنے تک محدود رکھا گیا ،فیصلہ کی روشنی میں ملک بھر میں یوم تاسیس کی سادہ اور مختصر تقریبات منعقد ہو رہی ہیں اسلام آباد میں ہونیوالی مرکزی تقریب میں بانی صدر APRNSجی ایم جٹ نے سینٸر صحافیوں عبدارزاق چشتی ،رانا کوثر،زکی ڈوگر،غلام فرید انجم ،محمد آصف کامران،حفیظ خان ،عباس جعفر ،سید ثاقب رضوی،رضاءاللہ خان، سید حسن وقار ترابی، نجف شیرازی محمد طاہرصدیقی اور دیگر کے ہمراہ تیسری سالگرہ کا کیک کاٹا تقریب کی میزبانی اسلام آباد،راولپنڈی چیپٹر نے کی مقرین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوٸے APRNSکی بھر پور اور کامیاب جدوجہد پر صدر جی ایم جٹ کو خراج تحسین پیش کیا اور مقامی اخبارات کو درپیش مساٸل کے حل کیلٸے جدوجہد مزید تیز کرنے کا عزم کیا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.