MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پولیس حراست سے فرار سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا دوبارہ گرفتار، کوٹ لکھپت جیل منتقل

0 51

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز)پنجاب پولیس کی حراست سے فرار ہونے والے سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، راولپنڈی پولیس نے اقبال سنگھیڑا کو گرفتار کرکے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا۔ تفصیل کے مطابق سابق ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا راولپنڈی پولیس کی حراست سے فرار ہوئے تھے، ایسا تب ہوا جب راولپنڈی پولیس ملزم کو تھانہ اینٹی کرپشن راولپنڈی کے ایک مقدمہ میں عدالت میں پیشی کے لئے راولپنڈی لائی جہاں پیشی کے بعد واپس لاہور جاتے ہوئے ملزم کا بھائی اسے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیس کی حراست سے لے کرفرار ہوگیا، ذرائع کا کہنا تھا پولیس نے 3 روز تک اہم ملزم کے فرار کی خبر چھپائے رکھی، پولیس اہلکاروں کی غفلت اور لاپرواہی پر تھانہ چکری راولپنڈی میں مقدمہ درج کیا گیا۔اس حوالے سے درج مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ اڈیالہ جیل گارد پولیس اسے پیشی کے لئے لاہورجیل سے راولپنڈی لائی تھی اور پیشی کے بعد واپس لاہور لے جاتے ہوئے وہ راولپنڈی پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے چکری موٹروے کے قریب فرار ہوگیا، اے ایس آئی ظفر اقبال کا ملزم کے بھائی سے رابطہ تھا، پولیس اہلکاروں نے اپنے طور پر ملزم کو تلاش کیا مگر ناکامی پر شرمندگی کے باعث واقعے کی فوری اطلاع نہیں دی، اے ایس آئی ظفر اقبال سمیت دیگر پولیس اہلکاروں نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔بتایا جارہا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوسیالکوٹ محمد اقبال سنگھیڑا کورواں برس یکم اگست سیالکوٹ میں ایک ہائو سنگ سوسائٹی کے این اوسی کے بدلے کروڑوں روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، یہ کیس لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت میں چل رہا ہے اور وہ اسی مقدمہ میں لاہور جیل میں پابند سلاسل تھا، تاہم ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن راولپنڈی میں 2022 میں ایک ایف آئی آر نمبر16 بجرم 420،468،471ت پ5/2/47 درج ہوئی جس میں اس کی پیشی تھی جہاں سے واپسی پر وہ فرار ہوا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.