پوری دنیا 18 دسمبر کو انٹرنیٹ پر ایک ہی چیز سرچ کرتی رہی، گوگل سی ای او
اسلام آباد (مسائل نیوز)گوگل کی سی ای او سندر پچائی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا تھا کہ پوری دنیا 18 دسمبر کو صرف فیفاورلڈ کپ کے فائنل سے متعلق ہی سرچ کرتی رہی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے کہا ہے کہ ارجنٹینا اور فرانس کے درمیان کھیلے جانے فائنل گوگل سرچ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹریفک والا دن ثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 25 سال کے دوران سب سے زیادہ ٹریفک 18 دسمبر کو ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پوری دنیا انٹرنیٹ پر بس ایک ہی چیز کو سرچ کررہی ہے۔گوگل کے سی ای او نے ورلڈکپ فائنل کو عظیم ترین مقابلوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے ارجنٹینا اور فرانس دونوں کو سراہا۔
- Advertisement -
Iconic. pic.twitter.com/4HNm6zuzgD
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) December 18, 2022
[…] گوگل سرچ کے کچھ دلچسپ ٹِرک […]
[…] ’گوگل جلد ہی پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کیلئے پریس کانفرنس کرے گا […]