اسلام آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا نام ای سی ایل میں شامل کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا گیا کہ شہباز گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے،شہباز گل کا نام وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ای سی ایل میں ڈالا گیا۔اسلام آباد انتظامیہ نے شہباز گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش کی۔
اب شہبازگل نہ زمینی راستے اور نہ ہی ائیر پورٹ کے ذریعے بیرون ملک جا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل شہباز گل کو متنازع بیان دینے پر گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی ضمانت کرائی جبکہ شہباز گل کیخلاف بغاوت پر اکسانے کا کیس زیر سماعت ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آبا د کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شہباز گل کو شناختی کارڈ،عینک اور اے ٹی ایم کارڈ واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔
شہباز گل کی جانب سے دائر کی گئی سپر داری کی درخواست منظورکی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں شہباز گل کی سپرداری کی درخواست پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے درخواست پر سماعت کی۔ شہباز گل کی جانب سے علی بخاری عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے شہباز گل کا شناختی کارڈ،عینک،اے ٹی ایم کارڈ اور روزمرہ کی اشیا واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے 31 اشیا کی فہرست سے جزوی ضروری اشیا شہباز گل کو واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ اسلام آباد پولیس کو متنازع اشیا کو تفتیش کے لیے رکھنے تک اختیار دیا جاتا ہے۔ عدالت نے شہباز گل سپرداری کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔بغاوت پر اکسانے کے مقدمے کی سماعت کے بعد تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے گفتگو میں کہا کہ ہمیں اس نظام کو بدلنے کیلئے رول آف لاء بنانا پڑے گا،رول آف لاء سے ملک بنے گا۔میں عمران خان کی وجہ سے پاکستان آیا۔پاکستان آیا کہ اپنے ملک اور گاؤں کے لیے کام کروں لیکن اب سمجھ آیا سیاست میں لوگ کرپشن کیوں کرتے ہیں،سیاستدان کرپشن کے لیے بندھے ہوئے ہیں۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
1 Comment
Leave A Reply
Cancel Reply
[…] (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے روئیے پر حیرت زدہ ہوں،رانا ثناء […]