پرویزمشرف بھگوڑا ثابت ہوچکا، عمران خان کا بھی یہی حال ہوگا، بلاول بھٹو
اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی پر وفاقی حکومت کے خلاف بروقت احتجاج پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو پریشانی آج ہے تو حکومت کے خلاف احتجاج کےلئے مارچ کے آخر تک انتظار کیوں کریں، وزیراعظم عوام کے مسائل کرنے کے بجائے وزرا میں تعریفی اسناد دے رہے ہیں ، جن سے سی پیک پروجیکٹ نہیں چل سکا اس کو بھی سرٹیفکیٹ دےدیا،ہر دفعہ کی طرح وزیراعظم عمران خان نے ملتان کے ساتھ زیادتی کی،
- Advertisement -
اپنے وزیر خارجہ کو کاغذ کا ایک سرٹیفکیٹ بھی نہیں دیا، اگر چین کا دورہ کامیاب تھا تو وزیر خارجہ کا سرٹیفکیٹ کہاں گیا؟ملک میں زرعی بحران ہے، حکومت کسانوں کا معاشی قتل کر رہی ہے ، نالائق حکمران کا بندوبست کرنے تک ہم چین سے نہیں بیٹھ سکتے، اسلام آباد پہنچ کر حساب لینگے ،ہم پر الزام لگانے والا پرویزمشرف عدالت سے سرٹیفائڈ غدار اور آج ملک سے فرار ہے۔
جمعرات کو لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے پی پی پی کے جنوبی پنجاب ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک پر مسلط کٹھ پتلی حکمرانوں سے ہر صورت جان چھڑانی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے اس کٹھ پتلی نظام کا خاتمہ کرنا ہے، حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے آج کا کسان بری طرح پس رہا ہے، اب عوامی مارچ ہوگا، اسلام آباد پہنچ کر حساب لیں گے، پیپلزپارٹی نے سلیکٹڈ اور نالائق حکومت کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے،