عمران خان اپنی خیر منائیں ان کی کشتی ڈوب رہی ہے، مریم نواز
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بار پھر حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی صورت میں نازل عذاب سے جان چھڑانا سیاسی فرض ہے،اگر عمران خان عوام میں جائیں تو ہیلمٹ لے جانا نا بھولیں، عوام کی حکومت عوام کی جانب سے عدم اعتماد کا شکار ہوچکی ہے، اپوزیشن جماعتیں اور اراکین اسمبلی پہلے ہی تحریک کےلئے تیار ہیں،
- Advertisement -
عمران خان کی حکومت اب ڈولتی ہوئی نظر آرہی ہے آئندہ یہ پارٹی نظر نہیں آئے گی،نیب اور عمران خان کے گڑھ جوڑ کا دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے اور انصاف کا انتظار کروں گی۔ جمعرات ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ اللہ کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ جج صاحبان نے نیب سے سوال کیے اور ان کے پاس جواب نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ سماعت میں اللہ تعالیٰ نے نیب اور عمران خان کے گڑھ جوڑ کا دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے اور انصاف کا انتظار کروں گی۔عدم اعتماد تحریک کے حوالے سے مریم نواز نے کہاکہ عوام کی حکومت عوام کی جانب سے عدم اعتماد کا شکار ہوچکی ہے، اپوزیشن جماعتیں اور اراکین اسمبلی پہلے ہی اس تحریک کے لیے تیار ہیں،