MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

الیکشن کمیشن نے عارف علوی کے الیکشن سے متعلق پہلے خط کا جواب نہ دیا، صدر مملکت نے ایک اور خط لکھ دیا

1 252

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)صدر عارف علوی نے خط کا جواب نہ دینے پر الیکشن کمیشن پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن پر مشاورت کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو ایک اور خط لکھ دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے الیکشن کمیشن کی

- Advertisement -

بے حسی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک پہلے خط کا جواب نہیں دیا، میں انتظار کر رہا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنے آئینی فرائض کا احساس کرے گا اور اس کے مطابق کام کرےگا۔صدر عارف علوی کا کہنا تھا اہم معاملے پر الیکشن کمیشن کے افسوسناک رویے سے انتہائی مایوسی ہوئی، چیف الیکشن کمشنر کو اپنے دفتر میں الیکشن پر مشاورت کے لیے ہنگامی ملاقات کے لیے مدعو کرتا ہوں۔صدر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو 20 فروری کو ایوان صدر میں سیکشن 57 ایک کے تحت انتخابات کے حوالے سے مشاورت کے لیے دعوت دے دی۔چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت صدر مملکت عام انتخابات کی تاریخ یا تاریخوں کا اعلان الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کی جانب سے دو صوبوں میں انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.