اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کا تین روزہ دورۂ سعودی عرب،وزیر اعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے لیے روانہ۔ملاقات میں وزیر اعظم دونوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان اقتصادی و تجارتی روابط کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔اس موقع پر دونوں دوست ممالک باہمی دلچسپی کے امور خاص طور پر متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ

- Advertisement -
محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہبازشریف سعودی عرب کے تین روزہ اعلی سطحی سرکاری دورے پر ہیں۔وفاقی وزراء بلاول بھٹو زرداری، مفتاح اسماعیل، نوبزادہ شاہزین بگٹی، مریم اورنگزیب، خواجہ محمدآصف، چوہدری سالک حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، محسن داوڑ اور مولانا طاہر اشرفی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں موجود۔منصب وزارت عظمی سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

[…] آباد(مسائل نیوز)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے قبل اہم پیش رفت ہوئی ہے اور پاکستان […]
[…] آباد(مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کا کہنا ہے کہ 2018 میں حالات ایسے تھے کہ ملک چھوڑنا پڑا جب […]
[…] کے ٹیلی ویژن چینل کے ایک سروے کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 2022 کے سب سے بااثرعرب رہ نما قرارپائے ہیں۔میڈیارپورٹس […]