MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہم حکومت کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہیں،حکومت انتخابات کا اعلان کرے:شفقت محمود

0 264

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہیں،حکومت انتخابات کا اعلان کرے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے ڈیڑھ ماہ میں صرف اپنے گناہ دھوئے ہیں، ان کی خواہش ہے نیب کے قانون کو ختم کیا جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت اکثریت کھوچکی ہے، بچہ بچہ جانتا ہے موجودہ حکومت کرپٹ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کو آئین کے مطابق چلنا ہوتا ہے اور اگر کوئی آئین کی خلاف ورزی کرتا ہے تو وہ نااہل قرار دیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود کا کہنا ہے کہ سندھ ہاؤس میں جو منڈی لگی وہ سب نے دیکھا، کراچی سے بوریوں میں پیسے بھر کے لائے گئے اور تقسیم ہوئے، یہ جمہوریت نہیں بلکہ اس پر داغ لگایا گیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو قومی اور صوبائی اسمبلی کے معاملے کا ہی علم نہیں ہے اور الیکشن کمیشن کہتی ہے کہ سمجھ نہیں آئی کہ منحرف اراکین نے پارٹی چھوڑی ہے یا نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کس طرح کا رویہ اپنا رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے جبکہ منحرف اراکین سے متعلق عوامی رد عمل کو سب نے دیکھا۔ سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین تو ووٹ بھی کاسٹ کر چکے ہیں اور منحرف اراکین کے ووٹ کاسٹ کرنے کے باوجود قانون ڈھونڈا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی قوانین کے خلاف اراکین لوگ مخالفین کو ووٹ ڈالتے ہیں اور سپریم کورٹ اخلاقیات کی بنیاد پر فیصلہ کرتا ہے۔ چند روز قبل رہنما تحریک انصاف شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہم ڈرنے والے نہیں لانگ مارچ ہمارا جمہوری حق ہے اگر حکومت نے کوئی غیر آئینی اقدام اٹھایا یا گرفتاریوں کے ذریعے مارچ کو روکنے کی کوشش کی تو ملک جام ہوجائے گا، عوام کا فیصلہ جمہوری ملکوں میں آخری فیصلہ ہوتا ہے۔
سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا تھا کہ رانا ثنا جو گیدڑ بھبکیاں لگا رہے ہیں ہم اس سے ڈرنے والے نہیں، ہمارا جمہوری اور پر امن مارچ ہے، اگر کوئی غیر آئینی اقدام اٹھایا یا گرفتاریوں کے ذریعے مارچ کو روکنے کی کوشش کی تو ملک جام ہوجائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کا واحد حل نئے انتخابات ہیں، عوام کا فیصلہ جمہوری ملکوں میں آخری فیصلہ ہوتا ہے، حکومت شفاف انتخابات کی فوری تاریخ دے، باقی معاملات پر بات ہو سکتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.