ہمیں دیوار سے مت لگاؤ، ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی قطعاً اجازت نہیں دیں گے
اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ہمیں دیوار سے مت لگاؤ۔انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آزادانہ و منصفانہ انتخاب چاہتے ہیں۔عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور ہم تبدیلی سرکار کی امریکی سازش کے کسی منصوبہ ساز کو ان کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی قطعاً اجازت نہیں دیں گے۔
شیریں مزاری نے مزید کہا کہ برہا چیف الیکشن کمشنر اور مسٹر X و مسٹر Y کو جھوٹی مریم اورحمزہ شریف کے ساتھ مل کر اپنی دھاندلی کی کوششیں ترک کرنے کا کہہ چکے ہیں مگر ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ اب سے انتخاب کے روز نتائج کے اعلان تک اگر پی ٹی آئی کو دھاندلی کی کوششیں دکھائی دی یا کسی فرد ادارے کی جانب سے مداخلت کا شائبہ بھی ہوا تو تحریک انصاف لاہور اور ملتان میں ان کے دفاتر کے باہر یا جہاں ضرورت محسوس ہوئی پرامن احتجاج کا اپنا حق استعمال کرے گی۔
- Advertisement -
کوئی بھی سرکاری افسر جو آئینی حدود میں اپنے فرائضِ منصبی سے تجاوز کا مرتکب پایا گیا،کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ملکی معیشت اس ہنگامہ و ہلچل کا بوجھ برداشت نہ کر پائے گی جس کا دروازہ اس دھاندلی سے کھلے گا۔دوسری جانب وزیر داخلہ راناثناء االلہ نے پنجاب کے ضمنی انتخاب میں اداروں کی مداخلت سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے الزامات کو مسترد کر دیا۔
راناثناء اللہ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سوال کیا کہ گذشتہ انتخابات میں کس نے مسلم لیگ ن کے لوگ توڑے اور وفاداریاں بدلوائی گئیں؟ اور کس کے کہنے پر اپنی پارٹی ٹکٹس تقسیم کیے۔ حال ہی میں عمران خان کے کی جانب سے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی تیاری سے متعلق لگائے گئے الزاما کا جواب دیتے ہوئے راناثناء اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ محض دعویٰ نہیں پختہ یقین ہے کہ ہم ضمنی الیکشن ضرور جیتیں گے، مسٹر X یا Y کی مداخلت کے کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران سچا ہے تو بتائے 2018 کا مسٹر X کیا کرتا تھا؟ کیسے مسلم لیگ ن کے لوگ توڑے اور وفاداریاں بدلوائی گئیں؟ اور کس کے کہنے پر اپنی پارٹی ٹکٹس تقسیم کیے؟۔