“بابر ملنے آئےتو میں نے انہیں یہ یقین دہانی کروائی” نیوزی لینڈ کے خلاف سکواڈ کے اعلان کے بعد نجم سیٹھی بھی بول پڑے
لاہور (مسائل نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ان سے ملنے آئے تو انہوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سکواڈ کی قیادت وہی کریں گے۔
- Advertisement -
نیوزی لینڈ کے خلاف سکواڈ کا اعلان ہونے کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں نجم سیٹھی نے کہا بابر اعظم آج مجھ سے ملنے آئے تھے۔ میں نے ان سے کہا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اور پھر پی سی بی نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈز کا اعلان کردیا۔
نجم سیٹھی نے ناقدین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ” اس لیے وہ تمام لوگ جو جھوٹے خوف پھیلا رہے تھے آج ان کی دال نہیں گلی۔”