MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

‘پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے’، شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

1 222

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم (ن لیگ، پیپلزپارٹی سمیت 11 جماعتوں پر مشتمل حکومتی اتحاد) ٹوٹ چکی ہےم ہر ایک نے انگوٹھارکھ کر اپنا حصہ لے لیا ہے۔

- Advertisement -

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان نےہاؤسنگ مذہبی امور اور مواصلات دبوچ لیں، ملک اقتصادی، انتظامی اور سماجی بحران میں آ گیا ہے، آئینی اور قانونی بحران شدیدترین ہوتاجارہا ہے، سپریم کورٹ آخری امیدہے، آئین قانون اور اپنی عزت کو بچائے بالآخریا غریب مرےگا یا سڑکوں پر آئےگا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں فضل الرحمان کے سمدھی کی حکومت جبکہ پنجاب میں زرداری کےفرنٹ مین محسن نقوی کی حکومت ہے۔ ہم قطر اور اقوام متحدہ میں سیکورٹی دےسکتےہیں اپنےملک کے الیکشن میں نہیں، الیکشن کمیشن اپنابوجھ شہباز شریف کے گلےمیں ڈال رہا ہے۔ ملک کی آئینی قانونی بقاء90دن میں انتخاب کروانےمیں ہے ورنہ ہیجان اور غیریقینی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم اور بلاول کہتے ہیں میچ تب کھیلیں گے جب […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.