MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ریکوڈک پر معاملات طے نہیں پائے، وزیر قانون کا بیان غلط ہے، مشاورت کے بعد ایاز صادق سے ملیں گے، ولی کاکڑ

0 459

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے نائب صدر ملک ولی کاکڑ نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا بیان غلط قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں ملک ولی کاکڑ نے کہا کہ ریکوڈک پر معاملات طے پانے سے متعلق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا بیان غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریکوڈک معاملے پر ڈیڈلاک برقرار ہے، وفاقی وزیر ایاز صادق نے ملاقات کا وقت مانگا ہے، پارٹی مشاورت کے بعد اْن سے ملیں گے۔ بی این پی مینگل کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری بل اٹھارویں ترمیم کے منافی ہے،حکومتی اتحاد سے نکلنے کا فیصلہ کور کمیٹی کا اختیار ہے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.