MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ایس ایل سیزن 8 ، پلے آف مرحلے کی 3 ٹیمیں فائنل، زلمی اور کوئٹہ میں سے کس کے آگے جانے کا امکان زیادہ ہے ؟ جانیے

0 220

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے پلے آف مرحلے کیلئے 3 ٹیمیں فائنل ہو چکی ہیں جبکہ ایک کی جگہ ابھی خالی ہے جس کا فیصلہ آج نہیں تو کل ہر صورت میں ہو جائے گی ، اس وقت دلچسپ صورتحال بنی ہوئی ہے ، کراچی پہلے ہی باہر ہو چکی ہے لیکن اس وقت ایک نشست کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان پیچا پڑ چکا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا 28 واں میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان شام 7 بجے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا چونکہ ملتان سلطان پہلے ہی پلے آف میں پہنچ چکی ہے تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے یہ میچ اہم ہوگا اور جیتنا ضروری ہو گا ، اگر ہار جاتی ہے تو سیدھی باہر جائے گی جبکہ جیت کر آگے بڑھنے کی امید باقی رہے گی ۔

- Advertisement -

اگر آج کوئٹہ ٹیم جیت اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو پوائنٹس ٹیبل پر اس کے پوائنٹس 8 ہو جاتے ہیں جبکہ پشاور زلمی اس وقت 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے ،اگر پشاور زلمی کل اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہار جاتی ہے تو کوئٹہ اور اسلام آباد کے درمیان فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا بصورت دیگر پشاور زلمی پلے آف میں پہنچ جائے گی ، یعنی اگر یہ کہا جائے کہ پشاور زلمی کے آگے جانے کے امکانات زیادہ روشن ہیں۔

لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز پہلے ہی پلے آف مرحلے میں اپنی جگہ بنا چکی ہیں۔ پی ایس ایل کے پہلے مرحلے کا اختتام کل شام سات بجے لاہور قلندرز اور کراچی کے کنگز کے میچ کے بعد ہو جائے گا جس کے بعد لاہور میں پلے آف کیلئے میدان سجے گا ۔پہلے پلے آف 15 مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.