سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد(مسائل نیوز)احتساب عدالت نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جب کہ عدالت نے تین شریک ملزمان کےخلاف بھی ٹرائل اسحاق ڈارکی گرفتاری تک روک دیا۔ریفرنس میں شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پرفیصلہ بھی اسحاق ڈار کی گرفتاری سے مشروط ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ جب تک اسحاق ڈارکوگرفتارکرکے پیش نہیں کیا جاتا اس وقت تک ریفرنس کی کارروائی آگے نہیں بڑھے گی۔بعد ازاں عدالت نے
- Advertisement -
سابق وزیرخزانہ کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔
[…] کی مقامی عدالت کی جانب سے مسلم لیگ ن کے 12 رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے رجوع کر […]
[…] آباد (مسائل نیوز)نومنتخب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈالر کی قیمت کو قابو کرنا بڑا چیلنج قرار دے دیا ہے ۔ […]