MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تحریک عدم اعتماد آئینی حق ہے‘ شہباز شریف

0 403

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد آئینی حق ہے، یہ آپشن استعمال کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا،22کروڑ عوام اس حکومت سے تنگ آ چکے ہیں،جس طرح بھنگی کوبھنگ پینے کی عادت پڑ جاتی ہے ایسے ہی مجھے عوام کے پیسے بچانے کی عادت پڑ گئی تھی،میںنے عوام کے پیسے بچانے کا جرم کیا ، قوم کے سامنے مجھے رسوا کرنے کی کوشش کی گئی،

- Advertisement -

مجھے صاف پانی میں بلا کر آشیانہ کیس میں گرفتار کیا گیا، کہا گیا صاف پانی کیس میں اربوں کا غبن کیا گیا، صاف پانی کیس میں تمام لوگوں کو باعزت بری کیا گیا۔ عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2018 میں نیب نے مجھے صاف پانی میں بلوایا لیکن مجھے وہاں آشیانہ کیس میں گرفتار کرلیا گیا ،ہماری حکومت میں 56 کمپنیاں بنیں حالانکہ ماضی کی حکومتوں میں بھی کمپنیاں بنتی رہی ہیںلیکن مجھے اس پر بھی نشانہ بنایا گیا اور بدنام کیا گیا،

صاف پانی کمپنی کے چیئرمین راجہ قمر اسلام سمیت دیگر کو گرفتار کرلیا گیا ،الزم لگایا کہ اربوں کا نقصان کیا،تین سال اس کیس میںہمارے رکن اسمبلی اور ساتھیوں کو پابند سلاسل رکھا گیا،چند دن پہلے صاف پانی کا فیصلہ آیا عدالت نے سب کو باعزت بری کیا ،میرے خلاف دن رات پراپیگنڈہ کیا گیا ،118 فلٹر پلانٹس کیلئے مئی 2015 میں بولی کے لیے تاریخ مقرر کی گئی،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.