عمرہ پر جانے والوں کیلئے خوشخبری، سعودی ریال سستا ہو گیا
کراچی(مسائل نیوز) پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر میں 2 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔
تازہ ترین اوپن مارکیٹ ریٹس کے مطابق سعودی ریال 74 روپے 80 پیسے میں خریدا جا رہا ہے۔ جبکہ اس کی فروخت 75 روپے 30 پیسے میں ہو رہی ہے۔
- Advertisement -
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال 74 روپے 63 پیسے میں خریدا اور 74 روپے 76 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ منگل 13 جنوری 2026 کو اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 74 روپے 85 پیسے میں خریدا گیا تھا۔ جبکہ اس کی فروخت 75 روپے 50 پیسے میں ہو رہی تھی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی صورتحال اور زر مبادلہ کی طلب و رسد کے باعث کرنسی مارکیٹ میں معمولی اتار چڑھاؤ معمول کا حصہ ہے۔ جبکہ آئندہ دنوں میں بھی ریٹس میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔