MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے، چودھری پرویزالٰہی

0 7

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی کا محمود خان اچکزئی سے اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

چودھری پرویزالٰہی نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور کہاکہ محمود خان اچکزئی ایک سینئر اور قابل احترام پارلیمنٹرین ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے، ان کی قیادت میں اپوزیشن ایک مضبوط اور مثبت تعمیری کردار ادا کرے گی۔

پی ٹی آئی کے مرکزی صدر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی تقرری جمہوریت کیلئے مثبت ثابت ہو گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.