MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

محسن داوڑ نے شیریں مزاری سے چند سوالات پوچھ لیے

0 239

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)حکومت کے اتحادی رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری سے چند سوالات پوچھ لیے۔ اپنے بیان میں محسن داوڑ نے شیریں مزاری کے بیان پر ردعمل میں استفسار کیا کہ آپ فاٹا کی خیر خواہ بننے کا بہانہ کیسے کرسکتی ہیں؟انہوں نے سوال کیا کہ شیریں مزاری آپ کا ضمیر آپ کو ایسا کرنے کی اجازت کیسے دیتا ہے؟رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کٹھ پتلیوں پر مبنی دور میں فاٹا کے ترقیاتی فنڈز میں خورد برد کیا گیا۔اْن کا کہنا تھا کہ پلاننگ کمیشن نے فاٹا

- Advertisement -

کے سابقہ فنڈز کو ویب سائٹ پر جاری کرنا بند کردیا تھا۔محسن داوڑ نے کہا کہ این ایف سی میں تاخیر کرکے فاٹا کو فنڈز سے محروم کیا گیا، فاٹا کے فنڈز کے حوالے سے کرپشن عروج پر تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.