معروف سٹیج اداکار طارق ٹیڈی انتقال کرگئے
لاہور(مسائل نیوز)معروف سٹیج اداکار طارق ٹیڈی لاہور میں انتقال کرگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طارق ٹیڈی کافی عرصے سے علیل تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔طارق ٹیڈی کو سانس اور جگر کا عارضہ لاحق تھا۔چند روز قبل ہی وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اداکار طارق ٹیڈی کا مفت علاج کرانے کا اعلان کیا تھا۔ڈاکٹرز کے مطابق جگر کا انفیکشن بڑھنے سے اداکار کی طبیعت بگڑ گئی تھی، ان کے ستر فیصد جگر نے کام کرنا چھوڑ گیا تھا۔