MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیلفی کیوں نہیں بنائی؟ بھارتی کرکٹر پر مداحوں کا حملہ، گاڑی توڑ ڈالی

0 243

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی(مسائل نیوز)سیلفی نا بنوانے پر بھارتی کرکٹر پرتھوی شا پر مداحوں نے حملہ کردیا جس دوران ان کے دوست کی گاڑی پر بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے ہوٹل میں خاتون مداح اور ان کے دوست نے پرتھوی شا کے ساتھ سیلفی بنوائی اور تھوڑی دیر بعد وہ مزید سیلفی بنانے کا مطالبہ کرنے لگے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ پرتھوی شا کے انکار کرنے پر مشتعل افراد نے ہوٹل کے باہر پرتھوی شا پر حملہ کیا اور ان کے دوست کی کار پر بیس بال بیٹ سے توڑ پھوڑ کی۔واقعہ میں ملوث خاتون سمیت تمام 8 افراد کو گرفتار کرلیا ہے،گرفتارخاتون کے وکیل کا دعویٰ ہے کہ پرتھوی شا نشے میں تھا، انہوں نے خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی جس کے بعد انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.