گونگے بہرے حکمران عوام کو گونگا بہرہ نہ سمجھے ،حافظ حمداللہ
کوئٹہ (ویب ڈیسک)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سینیٹر مولاناحافظ حمداللہ نے کہاہےکہ اپنی ناقص کارکردگی چھپانے کے لیے حکومت سابقہ حکومتوں پر تنقید کا سہارا لے رہی ہے
گونگے بہرے حکمران عوام کو گونگا بہرہ نہ سمجھے ناکام طرز حکمرانی پر نادم اور شرمندہ ہونے کی بجائے حکومت جس بے شرمی کے ساتھ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہی ہیں وہ قابل افسوس ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مدرسہ منبع العلوم والقرآن قلعہ سیف اللہ میں منعقدہ سالانہ جلسہ دستارفضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
- Advertisement -
کہی کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام کے دیگر رہنماوں اور مقامی علماءکرام نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہا کہ حکومت عوامی رد عمل سے خوفزدہ ہونے کی وجہ سے عوامی رابطہ مہم سے گھبرا رہی ہے انہوں نے عوامی رابطہ مہم شروع کی تو انہیں عوامی قہر و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا
انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے اجتماعات میں عوام کی بھرپور شرکت پی ڈی ایم کی قیادت پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے 23 مارچ کا لانگ مارچ تاریخی مارچ ثابت ہوگی کارکن مارچ کی کامیابی کے لیے بھرپور تیاری کریں