MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حقائق عمران خان کے کھوکھلے لیکچروں کا منہ چڑا رہے ہیں، شہبازشریف

0 253

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (ویب ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حقائق عمران خان کے کھوکھلے لیکچروں کا منہ چڑا رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 10 بہترین وزارتوں کے وزرا اور مشیروں کے لئے تعریفی اسناد دینے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حقائق عمران خان کے کھوکھلے لیکچروں کا منہ چڑا رہے ہیں۔

- Advertisement -

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کا اخلاقیات پر درس اپنی حکومت کی تاریخی کرپشن، ریکارڈ خساروں ، بے روزگاری اور تاریخی نااہلی چھپانے کی کوشش ہے، لیکن وہ کسی کو بے وقوف نہیں بنا سکتے مسلم لےگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر کو ٹیلی فون کر کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف

تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیاگےا ۔مرکزی جمعیت اہل حدیث نے شہبازشریف کو عدم اعتماد کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاو ن کا یقین دلایا ہے۔گفتگو کے دوران ان ہاﺅس تبدیلی کے لیے ہوم ورک پر بھی مشاورت ہوئی اور تحریک عدم اعتماد کامیاب کرانے کے لیے پلان اے اور پلان بی زیر بحث آیا۔پروفیسر ساجد میر نے کہاکہ عمران خان کے خلاف رواں ماہ ہی تحریک عدم اعتماد آنے کا قومی امکان ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.