MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سپر سٹار عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی منگنی کی تصاویر وائرل

0 600

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (مسائل نیوز) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنے بوائے فرینڈ نپور شکھیرے کے ساتھ منگنی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں منعقدہ اس تقریب میں عامر خان، رینا دتہ، کرن را سمیت دیگر قریبی دوست احباب نے شرکت کی اور نئے جوڑے کو مبارک باد اور نیک تمناں کا اظہار کیا۔ گزشتہ رات ہونے والی منگنی کی مختصر تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، ایرا خان نے اس موقع پر سرخ جوڑا زیب تن کیا جبکہ نپور شکھیرے نے سیاہ رنگ کے سوٹ کا انتخاب کیا تھا۔ منگنی کی اس تقریب میں عامر خان کی والدہ زینت حسین، کرن رائو نے اپنے بیٹے آزاد خان اور عامر خان کے بھانجے عمران خان نے بھی شرکت کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.