ہر وقت برائیوں کےخلاف ہم نے مشترکہ طور پر آواز بلند کی ہے، عبد الرحمن رفیق
کوئٹہ (ویب ڈیسک) جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سے قومی اصلاحی کمیٹی وحدت المسلمین، ہزارہ قومی جرگہ،انٹرنیشل سوشل فورم اور بی این پی کے رہنماو¿ں علامہ سید ہاشم موسوی، علی حسنین مبارک، علی ہزارہ، حاجی محمد اعجاز، پروفیسر عابدہ حیدری اور دیگر نے ملاقات کی انہوں نے ویڈیو سیکنڈل کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی قبیح سرگرمیوں کا پہلے سے قلع قمع کیا جاتا
- Advertisement -
تو نوبت یہاں تک نہیں پہنچتی، بلوچستان یونیورسٹی میں اس قسم کے ہراسمنٹ سیکنڈل میں ملوث افراد کو سزا ملتی تو یہ واقعات نہ ہوتے اس موقع پر جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا حافظ سردار محمد نورزئی مولانا محمد عارف شمشیر اور مولانا جمال الدین حقانی بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ غیر شرعی اور غیر قانونی ویڈیوز سیکنڈل میں ملوث افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں انصاف کے تقاضوں میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے،
انہوں نے کہا کہ جرم اور گناہ کاتعلق کسی قوم اور قبیلے سے نہیں ہوتا۔ پاکیزہ معاشرت کی تشکیل کے لئے اسلامی اصولوں پر عمل درآمد کی ضرورت ہے، اس حوالے سے تمام مسالک اور فرقے متفق ہیں کہ برائیوں کا بلاتفرق خاتمہ ہوں۔ ہر قسم برائیوں سے پاک معاشرے کا قیام تمام مذہبی جماعتوں کا فریضہ ہے، ہر وقت برائیوں کے خلاف ہم نے مشترکہ طور پر آواز بلند کی ہے، اصلاحی کمیٹی کے اراکین نے جمعیت علمائ اسلام کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔
[…] اآباد(مسائل نیوز)جماعت اصلاح المسلمین ضلع شرقی کی طرف سے عرس مبارک حضرت اللہ بخش المعروف […]