MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قبائلی تنازعات کو حل کرنے کیلئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے‘اصغر اچکزئی

0 286

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)عوامی نےشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ‘پےپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءسحر گل خلجی نے کہا ہے کہ قبائلی تنازعات کو حل کرنے کیلئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے بلوچستان میں قبائلی تنازعات کی وجہ سے یہاں کے عوام ترقی سے محروم ہیں جب تک ہم تعلیم کو فروغ نہیں دیں گے اس وقت تک قبائلی تنازعات کا خاتمہ نہیں ہوسکتا دونوں قبائل کی جانب سے فیصلے کا اختیار دینے اور شیر و شکر ہونے پر ہم ان کے شکر گزار ہیں اس موقع پر حاجی فیض اللہ ودیگر قبائلی عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے کیا‘

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو ایک سازش کے تحت قبائلی تنازعات میں الجھایاگیا ہے تاکہ یہاں کے عوام ان تنازعات میں رہ کر اپنے بچوں کے مستقبل روشن نہ کریں مگراب ہم لوگوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ان حالات کو ٹھیک کرنے کےلئے میدان عمل میں نکلیں اور قبائلی تنازعات کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قبائلی تنازعات کی وجہ سے بہت سے خونریزی ہوئی ہے

اور ان حالات کوٹھیک کرنے اور دنیا کو ساتھ لے جانے کیلئے ہمیں ملکر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے سیاسی جماعتیں دیگر قبائلی تنازعات کے حوالے سے بھی اپنا کردار اد اکریں اور سب سے زیادہ ذمہ داری علماءکرام قبائلی عمائدین پر عائد ہو تی ہے کہ وہ ہر قسم کے قبائلی تنازعات کے حل کےلئے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی اور بہتر مستقبل بنانے کےلئے سب کو اپنا کردار اد اکرنا چاہئے دریں اثناءدونوں قبائل آپس میں شیر وشکر ہوگئے سیاسی جماعتوں اور قبائلی کا شکریہ ادا کیا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.