MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نیشنل پارٹی اور انکے کارکنوں کی عوام کیلئے دن رات کی خدمت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،کاشف حیدری

2 189

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) سیاسی و سماجی رہنماء کاشف حیدری نے کہا ہے کہ این اے 265 ضمنی انتخابات،عوا م اس مرتبہ جھوٹے وعدے کرنیوالوں کو مسترد کریگی،NA265 کے ضمنی انتخابات میں عوام زیادہ سے زیادہ گھروں سے نکل کر نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار اور انتخابی نشان ”آری“ کو ووٹ دیں کر کامیاب بنائیں۔نیشنل پارٹی اور انکے کارکنوں کی عوام کیلئے دن رات کی خدمت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،سیٹ جیتنے تک عوام سے ووٹ مانگے اور الیکشن جیتنے کے بعد عوام کو پیٹ دکھانے والے آج نہ جانے کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں جبکہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں کر وڈوں روپے فنڈ ز لینے کے باوجود زاتی ا ثاثہ جات بنانے کے علاوہ عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔آج عوام بھی ان سب کو پوری طور پہچان چکی ہیں۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں الیکشن کمپئن کے سلسلے میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر محمد حسین، حاجی نصراللہ، عباس علی،جمعہ ہزارہ و دیگر افراد بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ضمنی الیکشن اور عام انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال لازمی اور ضمیر کی روشنی میں کیا تو بہتری ضرور آئے گی،انہوں نے کہا کہ این اے 265کوئٹہ سٹی کے عوام16مارچ کو آری پر مہر لگا کر نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار کو کامیاب بنائیں کیونکہ نیشنل پارٹی ہی کوئٹہ کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ عوام جھوٹے وعدے کرنے والیکو مسترد کردینگے جوصرف انتخابات میں ہی نظرآئے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) نیشنل پارٹی کے صدر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالما لک بلوچ […]

  2. […] (مسائل نیوز ) نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما کاشف حیدری نے شجر کاری مہم کے تحت ہزارہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.