MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لندن میں ن لیگی قیادت کا اجلاس ‘ عمران خان کی کرپشن کے ثبوت منظرعام پر لانے کا فیصلہ

0 222

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن (مسائل نیوز) لندن میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے مشاورتی اجلاس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی کرپشن کے ثبوت منظرعام پر لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا ، جس میں قائد ن لیگ نواز شریف ، وزیراعظم شہباز شریف ، اسحاق ڈار ، خواجہ آصف ، ایاز صادق ، رانا ثناء اللہ ، خواجہ سعد رفیق ، مریم اورنگزیب اور احسن اقبال سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔
جیو نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ اجلاس میں سابق وزیراعظم عمران خان ، پی ٹی آئی حکومت کے وزراء اور اراکین اسمبلی کی کرپشن ثبوت کے ساتھ سامنے لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ، اس کے علاوہ اجلاس میں ملکی معیشت کو سنبھالنے کیلئے اہم فیصلوں میں تمام جماعتوں کواعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ نوازشریف نےعوام پرکم سے کم بوجھ ڈالنے کی حکمت عملی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

- Advertisement -

بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزراء نے اپنی تجاویز سے قائد ن لیگ نواز شریف کو آگاہ کیا جب کہ نواز شریف نے ہدایت کی کہ آئینی اصلاحات کا عمل جلد سے جلد مکمل کیا جائے ۔ علاوہ ازیں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی اجلاس میں ملکی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور ملک کو معاشی ، آئینی بحرانوں سے نکالنے کے لیے کل حتمی فیصلوں کا اعلان ہوگا ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ قائد نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی قیادت کے اہم مشاورتی اجلاس کی پہلی نشست آج ہوئی جہاں موجودہ حکومت کو ورثے میں ملنے والے سنگین معاشی ، آئینی اور انتظامی بحرانوں پر نوازشریف کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ، حکومتی ٹیم نے موجودہ معاشی حقائق سے نوازشریف کو آگاہ کیا اور بتایا کہ عوام کو مہنگائی کے مزید بوجھ سے بچانے کے لیے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں سابق حکومت کے پیدا کردہ سنگین بحران، لوڈشیڈنگ، تیل اور ایل این جی نہ منگوانے کی تفصیلات بیان کی گئیں ، اجلاس نے مہنگائی، لوڈشیڈنگ سے عوام کو نجات دلانے اور ریلیف کی فراہمی سے متعلق مختلف سفارشات پر غور کیا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس نے حکومت میں آنے کے بعد سے اب تک کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا، حکومتی ٹیم نے معاشی حقائق کی روشنی میں مستقبل کے اقدامات کے بارے میں اپنی آرا پیش کیں انہوں نے کہا کہ اجلاس نے ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی غوروخوض کیا اور 3 اپریل سے اب تک آئین شکنی کےاقدامات کا جائزہ لیا ، اجلاس میں اتفاق رائے پایا گیا کہ آئین شکن عناصر سے آئین اور قانون کے مطابق نمٹا جائے اور آئین شکن عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے لیے مختلف تجاویز پر مشاورت ہوئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.