MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بھارت نے جنوبی افریقہ سے ہار کر ہمیں مروا دیا: شعیب اختر

1 260

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کی فتح پرکہا ہے کہ بھارت نے ہمیں بہت مایوس کیا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ بھارت نے جنوبی افریقا سے ہار کر ہمیں مروادیا لیکن اس میں بھارت کا کوئی قصور نہیں کیوں کہ پاکستان اتنا برا کھیلا جس سے ہم نے خود ہی خود کو مروایا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ان پچز پر کھیلنا آسان کام نہیں اور یہی ہوا بھارت جنوبی افریقا کے سامنے ایکسپوز ہوگئی ، بھارتی بیٹر اگر تحمل سے کھیلتے تو یہ ایک وننگ ہدف تھا لیکن بھارت نے ہمیں بہت مایوس کیا۔ سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اب چانسز بہت کم رہ گئے ہیں کیوں کہ پہلے ہم خواہش کررہے تھے بھارت جنوبی افریقا کو شکست دے دے اور پھر ہم بھی کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دےدیں تو ہمارا چانس بن جاتا لیکن اب تو ایسا لگ رہا ہے کہ جنوبی افریقا ہمیں بھی مار سکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پاکستان کی شکست پر کہا کہ کوئی بات نہیں سر کو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.