MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب حکومت کا صدف نعیم کی موت پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ

0 234

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پنجاب حکومت کا صدف نعیم کی موت پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ۔کابینہ کمیٹی لا اینڈ آرڈر اینڈ سکیورٹی کا اجلاس سول سیکرٹریٹ لاہور میں ہوا جس کی صدارت وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے ویڈیو لنک کے ذریعےکی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے نجی چینل کی خاتون رپورٹر صدف نعیم کی موت پرفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کابینہ کمیٹی لا اینڈ آرڈر اینڈ سکیورٹی کا اجلاس سول سیکرٹریٹ لاہور میں ہوا جس کی صدارت وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے ویڈیو لنک کے ذریعےکی۔اجلاس میں لانگ مارچ کے دوران ڈیوٹی حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کی موت پرفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
راجہ بشارت نے کہا کہ کمیٹی میں متعلقہ محکموں کے افسر بھی شامل ہوں گے اور کمیٹی اپنی رپورٹ جلد پیش کرےگی۔

- Advertisement -

وزیر پارلیمانی امور نے آئندہ ایسے واقعات نہ ہونے کی روک تھام یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔دوسری جانبپی ٹی آئی مارچ میں خاتون رپورٹر کی ہلاکت کے بعد اسپتال کارروائی کی ویڈیو سامنے آ گئی۔پی ٹی آئی کے مارچ میں دورانِ کوریج خاتون رپورٹر کی ہلاکت کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ صدف کے شوہر نعیم بھٹی سے سادے کاغذ پر کسی قسم کی قانونی کارروائی نہ کرنے پر دستخط کروا کر کیس بند کیا گیا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ کاغذ پر یہ تحریر پولیس اور سینئر وزیر اسلم اقبال کی موجودگی میں لکھی گئی۔ویڈیو میں پنجاب کے صوبائی وزیر اسلم اقبال صدف کے شوہر کو کاغذ اور پین دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔پولیس اہل کار کی جانب سے صدف کے شوہر سے کہا جاتا ہے کہ کاغذ پر اپنا نام اور ولدیت بھی لکھیں۔ ویڈیو میں اسلم اقبال پولیس اہل کار کو کاغذ پر صدف کے شوہر سے انگوٹھا لگوانے کا بھی اشارہ کر رہے ہیں۔
ماہرینِ قانون کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر مقدمہ درج ہوتا تو ناصرف ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کرنا پڑتا بلکہ کنٹینر کو بھی بند کرنا پڑتا۔لیڈی رپورٹر صدف نعیم کے شوہر محمد نعیم بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ مجھ پر کسی نے کوئی دباؤ نہیں ڈالا، اسلم اقبال نے کہا کہ اگر آپ کارروائی کروانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے کہہ دیتے ہیں۔نعیم بھٹی کا کہنا ہے کہ میں نے ان سے کہا کہ ہم نے کارروائی نہیں کروانی، یہ ایک حادثہ ہے، صدف اپنی جاب پر گئی تھی، اس دوران شہید ہو گئی۔صدف نعیم کے شوہر نے مزید کہا کہ ہم تو موقع پر موجود ہی نہیں تھے، ہم کیا کارروائی کریں گے، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں پاؤں سلپ ہوا، کچھ کہہ رہے ہیں دھکا دیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.