کوئٹہ(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے عوامی شکایات پر سبزل روڈ کا دورہ کیا صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ بھی انکے ہمراہ تھے وزیراعلیٰ بغیر پروٹوکول اور سیکیورٹی کے سبزل روڈ پہنچ گئے جبکہ وزیراعلیٰ کے دورے کے لیئے حسب معمول نہ تو روٹ لگایا گیا اور نہ ٹریفک کو روکا گیا وزیراعلیٰ نے سڑک کی تعمیر میں تاخیر سے علاقے میں پیدا ہونے والی ناگفتہ بہ صورتحال کا جائیزہ لیا
- Advertisement -
وزیراعلیٰ سے علاقہ مکینوں نے ملاقات کی اور انہیں تعمیراتی کام میں تاخیر اور نکاسی آب کے نظام کی ابتری سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا لوگوں کی جانب سے شکایات کے انبار لگا دیئے گئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سال سے کوئٹہ پیکج کے نام پر روڈ کو کھود کر چھوڑ دیا گیا ہے ارد گرد کی گلیوں میں نالیوں کا گندا پانی کھڑا ہے اور مکین مسجد تک نہیں جا سکتے ہیں
علاقہ مکینوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے سبزل روڈ کی تعمیر و توسیع کا کریڈٹ تو لیا لیکن زمین پر کام نہیں کیا گیاوزیراعلیٰ نے علاقے کی صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ سب کچھ اچھا ہے کی رپورٹس پر اعتماد نہیں اس لیئے صورتحال کا خود جائیزہ لینے آیا ہوں وزیراعلیٰ نے کہا کہ علاقے کی صورتحال کے زمہ دار حکام کے خلاف کاروائی کی جائے گی