افغان تاریخ میں کبھی بھی نہ فرقہ پرست رہے ہیں نہ دہشتگرد،محمود خان اچکزئی
پشین (ویب ڈیسک)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ نئے سال کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی رحمتیں برس رہی ہے پارٹی کانگرہ بلائیںگے اور ایک ایسی پارٹی بنائیں گے جسے دیکھ کر دوست و دشمن دونوں حیران رہ جائیں گے اس کانگرہ کے بعد جس نے تھوڑی سی بھی گڑبڑ کی اسے ایک منٹ کیلئے بھی پارٹی میں نہیں چھوڑوں گا،قومی جدوجہد صرف ایک فرد یا چند افراد کے بس کا کام نہیں ہم سب نے مل کر اپنی قوم کو موجودہ خطرناک حالت سے نکالنا ہوگاجب پشتونوں کو لڑایا جا رہا تھا
- Advertisement -
تو انہیں کہا جاتا تھا کہ تم خالد بن ولید ہو اور جنگ کے بعد دنیا کو یہ بتایا جا رہا ہے کہ پشتون افغان وحشی اور دہشتگرد ہیںہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ افغان تاریخ میں کبھی بھی نہ فرقہ پرست رہے ہیں نہ دہشتگرد،افغان وطن پر40سال جنگ مسلط کی گئی اور10لاکھ مرد ،خواتین اور بچوں کو شہید کیاگیا یہ وطن مزید جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتااسلام دوسروں کیلئے مذہب ہوگا لیکن پشتون قوم کیلئے یہ ایک جامہ ہے پشتونخوامیپ کا ہر کارکن اسلام کے ساتھ کسی چھیڑچھاڑ نہیں کریگا ۔پشتونخوامیپ ہم سب کی جماعت ہے سب کو ایک دوسرے سے سیکھنا ہوگا ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے پشین میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال ،لیاقت علی آغا،عیسیٰ روشان ،عبدالقہادر ودان ودیگر بھی موجود تھے ۔محمود خان اچکزئی نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ جس مقصد کیلئے پشتونخوامیپ بنائی گئی تھی اللہ تعالیٰ ہمیں اس مقصد کے حصول کیلئے جدوجہد کی توفیق عطاءفرمائے ۔صبر کا مطلب حق کی تبلیغ کرنا اس دوران تکلیف کو برداشت کرنا صبر کہتے ہیں