MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب پولیس کا رات گئے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے گھر پر چھاپہ

0 198

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سیالکوٹ(مسائل نیوز)پنجاب پولیس نے رات گئے سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کے گھر پر چھاپہ مارا، چھاپے کے وقت عثمان ڈار گھر پر موجود نہیں تھے۔پنجاب پولیس کی جانب سے رہائشگاہ پر چھاپے پر عثمان ڈار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری غیر موجودگی میں میرے گھر پر دھاوا بولا گیا، چھاپہ ایسے مارا گیا جیسے کسی دہشت گرد کو گرفتار کرنا ہو۔عثمان دار نے کہا کہ چھاپے کے وقت گھر میں صرف خواتین موجود تھیں، چھاپہ مار کارروائی مینار پاکستان کا جلسہ ناکام کروانے کے لیے کی جا رہی ہے۔دوسری جانب ملتان میں پی ٹی آئی رہنما جاوید انصاری کے بیٹے سمیت 26 کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا، لودھراں اور بھکر سے بھی متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.