MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

منال خان کی شوہرکے ساتھ کرتارپورمیں تصویر پر تنقید

0 310

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(ویب ڈیسک )معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے حال ہی میں سکھوں کے مقدس مقام گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور کا دورہ کیا اور وہاں کھینچی گئی اپنی ایک رومانوی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس پر جوڑے کو شدید تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے۔

اداکارہ منال خان اوراحسن محسن جوگزشتہ برس ستمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ سوشل میڈیا پر شیئرکی گئی تصویر میں منال خان گوردوارہ صاحب کے سامنے اپنے شوہر احسن محسن کے ساتھ کافی قریب کھڑی ہوئی ہیں۔سکھ برادری اورسوشل میڈیا صارفین نے تصویر پر شدید ردعمل دیتے ہوئے جوڑے کوتنقید کانشانہ بنایا ہے۔ ایک صارف طاہررسول نے لکھا ہے ہمیں مقدس مقامات کا احترام کرنا چاہیے۔

- Advertisement -

چاہے آپ شادی شدہ ہیں یانہیں ،کیا وہ کسی مقدس مقام پر بھی ایسی حرکت سے گریزنہیں کرسکتے؟ایک اورصارف نے لکھا ہے بیشک آپ میاں بیوی ہیں لیکن آپ کوسکھوں کے اس مقدس مذہبی مقام کا احترام کرناچاہئے، اگرکوئی ایسی حرکت مسجد کے اندرکرتاتوپھراس پر توہین کا فتوی لگ جانا تھا ،کیا یہ توہین نہیں ہے؟

پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے بھی شوبزجوڑے کی اس حرکت کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے اس طرح کی حرکات سے مذہبی مقدس مقامات کا احترام مجروح ہوتا ہے۔ یہاں آنے والے کو یہ خیال رکھنا چاہیے کہ گوردوارہ صاحب کوئی سیاحتی اور تفریحی مقام نہیں ہے بلکہ سکھوں کا ایک مقدس مذہبی مقام ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.