MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حرا مانی کی سابق مینجر کا اداکارہ پر دھمکیاں دینے اور تشدد کرنے کا الزام

4 390

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک ) اداکارہ حرا مانی کی سابق مینجر نزہت عابد جعفری نے ان پر دھمکیاں دینے اور تشدد کرنے کا الزام لگایا ہے۔حرامانی کی سابق منیجر نزہت جعفری نے مقامی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ حرامانی نے انہیں گالیاں دیں اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ دونوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ حرا مانی کا ذہنی تناو بنا۔

کئی بڑے پروجیکٹس میں کام نہ ملنے پر اداکارہ حرا مانی ذہنی تناو کا شکار تھیں۔نزہت جعفری نے بتایا کہ میں نے حرا مانی کے ساتھ تقریباً 3 سال تک کام کیا ہے۔ جھگڑے کی وجہ یہ بنی کہ جب پروفیشنلی کام آپ کے ہاتھ میں نہیں آتا اور جو آپ سوچ رہے ہوتے ہیں لیکن چیزیں آپ کے مطابق نہیں ہوتیں تو آپ بلبلا جاتے ہیں۔

- Advertisement -

اتفاق سے کچھ پروجیکٹس ایسے تھے جیسے آئی ایس پی آر وغیرہ کے اور کچھ گانوں میں حرا مانی کو نہیں لیا گیا، اس کے علاوہ ایک ایوارڈ بھی تھا جو اداکارہ کو نہیں ملا تو اس کا بھی غصہ انہوں نے مجھ پر نکالا۔

حرا مانی کی سابق مینجر نے کہا کہ مجھے کوئی دھمکیاں نہیں دے سکتا اور اگر میں غلط ہوں تو مجھے سزا ملے۔مقامی میڈیا کے مطابق نزہت جعفری نے اداکارہ حرا مانی کے خلاف کراچی پولیس میں شکایت بھی درج کروائی ہے۔ پولیس نے سابق مینجر سے تمام کوائف اور ثبوت مانگے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. […] نیوز) اداکارہ حرا مانی نے دعا زہرہ اور ظہیر سے متعلق متنازعہ بیان پر تنقید کی […]

  2. […] نیوز) ٹی وی ڈراموں کی خوبرو اداکارہ حرا مانی احسن خان کے شو میں انٹری دیتے ہوئے گِرنے سے بال بال بچ […]

  3. […] نیوز) پاکستانی اداکارہ حرا مانی کو ’بولڈ‘ لباس پہننے پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے […]

  4. […] نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے مداحوں کو اپنی آواز میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.