MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

“کیا عورتوں کو گھر سے باہر نکلنا چاہیے؟ ثانیہ سعید نے بتایا ‘خواتین کو چار دیواری تک محدود کرنے’ کا نتیجہ!”

0 39

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز): سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں خواتین کے کردار اور تعلقات پر کھری کھری باتیں کرتے ہوئے کہا کہ مرد اور عورت کے درمیان بات چیت کی کمی ہی زیادہ تر مسائل کی جڑ ہے۔ تاہم، انہوں نے سب سے زیادہ زور عورت کی معاشی آزادی پر دیا، جس کو انہوں نے فیصلہ سازی کی اصل طاقت قرار دیا۔ ثانیہ سعید نے کہا کہ مالی طور پر خودمختار عورت نہ صرف مشکل وقت میں اپنے پیروں پر کھڑی ہو سکتی ہے، بلکہ وہ بچوں کے بارے میں بھی آزادانہ فیصلے کر پاتی ہے، بصورت دیگر وہ دوسروں پر منحصر ہو کر فیصلے کی قوت کھو دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عورت کی اقتصادی آزادی اسے علم، خود اعتمادی اور فیصلہ سازی کی قوت دیتی ہے، لیکن اسے گھر کی چار دیواری تک محدود کرنے کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ آج کئی جگہوں پر عورتوں کی شدید کمی محسوس کی جا رہی ہے، جس کی واضح مثال افغانستان میں خواتین ڈاکٹرز کی قلت ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.