MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستانی با حجاب گلوکارہ ایوا بی نے منگنی کرلی

0 485

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستانی ہِپ ہاپ اور ریپر گلوکارہ ایوا بی کی منگنی ہو گئی ہے۔انہوں نے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کو انسٹاگرام پر متعدد ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرتے ہوئے دی ہے۔ایوا بی نے اس پوسٹ کے کیپشن میں کچھ لکھے بغیر انگوٹھی کا ایموجی بنایا ہے اور اپنے منگیتر کو ٹیگ بھی کیا ہے۔ایوا بی کی پوسٹ میں اْنہیں مہندی لگائے تیار دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس پوسٹ کے آخر میں ایک کیک بھی ہے جس پر منگنی مبار ک لکھا ہوا ہے۔اس پوسٹ پر ایوا بی کے مداحوں سمیت شوبز کی معروف شخصیات کی جانب سے بھی مبارکباد کا سلسلہ جا ری ہے۔ ایوا بی کو 2022ء میں میوزک سیریز، کوک اسٹوڈیو میں گانے ’کنا یاری‘ سے کافی شہرت ملی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.