پیرسید نذرحسین شاہ بقضا الٰہی سے انتقال کر گئے
حضور قبلہ عالم پیر مسکین شاہ ؒ کے صاحبزادے پیرسید نذرحسین شاہ بقضا الٰہی سے انتقال کر گئے ، آپ پیر سید یوسف شاہ غازی ؒ کے بھتیجے، پیر سید شاہسوار اور پیر سید نور النبی شاہ ؒ کے بھائی اور گدی نشین دربار غوثیہ یوسفیہ الحاج پیر سید نور علائو الدین شاہ قادری چشتی کے چچا تھے ۔
- Advertisement -
تمام احباب ان کی مغفرت کےلئے دعا کریں،ان کی نماز جنازہ کل دوپہر بعد نماز جمعہ 2 بجے بمقام لنڈی نور پور میں ادا کی جائے گی۔ دریں اثناء گدی نشین دربار غوثیہ یوسفیہ الحاج پیر سید نور علائو الدین شاہ قادری چشتی و دیگر نے پیر سید نذر حسین شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ
اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیر سید نذر حسین شاہ کی ساری زندگی ذکر الٰہی اور عوام کی فلاح و بہبود میں گزری ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاءفرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاءکریں۔