سماجی کارکن کاشف حیدری کی قیادت میں وفد کی گورنر بلوچستان سے ملاقات
کوئٹہ (ویب ڈیسک)اتحاد تاجران بلوچستان کے انفارمیشن سیکرٹری اور سماجی کارکن کاشف حیدری کی قیادت میں وفد نے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد سے ملاقات کی۔ وفد میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسلر اور رہنما نعمت ہزارہ، اتحاد تاجران بلوچستان کے رہنما محمد ضیا صالحی اور سماجی کارکن غلام علی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے ہزارہ ٹاون اور گردنواح کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ انہوں نے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ ٹاون میں واقع ماسٹر نالہ منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کا گڑھ بن چکا ہیں۔
- Advertisement -
جس کی وجہ سے علاقے میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کیلئے ہزارہ ٹاون میں سرکاری Rehabilitationکا قیام عمل میں لائی جائے تاکہ منشیات کہ عادی افراد کا علاج ممکن ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کی جانب سے ہزارہ ٹاون کے علاقے علی ٹاون میں بنایا گیا
کرنل یونس اسپورٹس کمپلیکس بھی منشیات کے عادی افراد کا آماجگاہ بنا ہوا ہے۔ جس کو سرکاری رہیب سینٹر بنا کر منشیات کے عادی افراد کا علاج ممکن ہوسکتا ہے۔ گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے ہزارہ ٹاون میں سرکاری Rehabilitationکے قیام کی یقین دہانی کرائی۔